امریکہ ڈرون حملے کرکے اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے: سعادت انیس بھٹی

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور پی پی161 سے ممکنہ امیدوار سعادت انیس بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی منتخب آئینی حکومت کے احتجاج پرامریکہ فوری طورپرڈرون حملے روک دے ۔امریکہ ڈرون حملے کرکے اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیررہا ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اورخادم پنجاب میاں شہبازشریف نے کبھی اقتدارکواپنی کمزوری نہیں بنایا، انہیں اقتدارنہیں پاکستان کا وقاراورعوام کا اعتماد عزیز ہے۔