مسلم لیگ ن صوبائی خود مختاری کی حامی، صوبوں کے معاملات میں مداخلت کا ارادہ نہیں: غلام حسین شاہد

10 جون 2013

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدرمیاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت صوبائی خودمختاری کی حامی ہے۔ جس طرح پیپلز پارٹی کے دورحکومت میں پنجاب کے صوبائی امورمیں مسلسل اوربیجا مداخلت کی گئی اس طرح ہماری قیادت کا صوبوں کے کسی معاملے میں ٹانگ اڑانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سندھ کارڈ کھیلنے والے ایک صوبہ تک محدود ہو گئے۔