گورو ارجن دیو کی برسی کی تقریبات‘ سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں

10 جون 2013

ننکانہ صاحب (ثناءنیوز) سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کی 407ویں برسی (جوڑ میلہ) کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے آنےوالے 375 بھارتی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اکھنڈپاٹھ سے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کا آغاز کر دیا۔گذشتہ رات سردار امریک سنگھ کی زیر قیادت بھارتی سکھ خصوصی ٹرین کے ذریعے واہگہ بارڈر کے راستے گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچے ۔ سکھ یاتری آج (بروز سوموار) گورودووارہ سچا سودا کی یاترا کے لئے خصوصی بسوں کے ذریعے نواحی قصبہ فاروق آباد بھی جائیں گے اور شام کو واپس گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پہنچ جائیں گے۔

سکھ یاتری