کارکنان ایک کروڑ ممبر بنانے کیلئے رات دن ایک کر دیں: رحیق عباسی

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کارکنان ایک کروڑ ممبر بنانے کےلئے دن رات ایک کر دیں۔ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا دروازہ اسی عمل سے کھلے گا۔ فرسودہ، استحصالی اور کرپٹ نظام انتخاب کے تحت بننے والی اسمبلیوں میں غالب اکثریت ان ہی سیاسی خاندانوں کی ہے جو پچھلی پانچ دہائیوں سے ملک کے اقتدار پر قابض ہیں۔ کرپٹ نظام انتخاب اور تبدیلی کا کوئی جوڑ نہیں۔