نماز واقعہ معراج کا تحفہ ہے: حافظ عیسیٰ قصوری

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ اسماعیل نادر آباد بیدیاں روڈ کے مہتمم اعلیٰ حافظ محمد عیسیٰ قصوری نے کہا کہ واقعہ شب معراج کی اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز واقعہ معراج کا تحفہ ہے اگر ہم اس رات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر یہ عہد کرنا چاہئے کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں گے۔