سعید خاور کی والدہ کا سوئم‘ممتاز شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

10 جون 2013

کراچی (نیوز رپورٹر) ممتاز صحافی‘ دانشور و مصنف، روزنامہ نوائے وقت کراچی کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سعید خاور کی والدہ کا سوئم ڈیرہ نواب صاحب میں مرحومہ کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں عزیز و اقارب‘ عمائدین شہر اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا گیا۔