نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں: ملک رشید

10 جون 2013

کنگن پور (نامہ نگار) میاں نواز شریف تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں ملک بحران سے نکالنے کیلئے اپنی تمام توانائی ملک کو قوم کیلئے صرف کردیں۔ لوڈشینگ، گیس بحران، ریلوے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ملک رشید خاں ایم این اے نے ڈیرہ فتح پور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔