شریف برادران ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے: مہر کاشف پڈھیار

10 جون 2013

واربرٹن (نامہ نگار) نو منتخب ایم پی اے مہر کاشف پڈھیار نے کہا ہے کہ شریف برادران ملکی ترقی، فلاح اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور اس کیلئے بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ضروری ہے تاکہ صنعتی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے۔ وہ واربرٹن میں مسلم لیگ سٹی کے دفتر میں عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے جسمیں شیخ محمود وقاص، رائے نواز، جہانگیر نواز اور شیخ محمد ادریس نے بھی خطاب کیا۔ انکی آمد سے قبل مہندی چوک، کلمہ چوک اور چوک رنگ الہٰی میں شیخ محمد عمران، شیخ محمود قاضی، محمد نوید مغل نے مٹھائی تقسیم کی اور ایم پی اے کا شاندار استقبال کیا۔