محکمہ زراعت تحقیقاتی اداروں اور کاشتکاروں میں پل کا کردار ادا کرتا ہے: احمد نوید

10 جون 2013

قصور (نامہ نگار) محکمہ زراعت (توسیع) قصور زرعی تحقیقاتی اداروں اور کاشتکاروں کے درمیان پل کا کام کر تا ہے۔ یہ بات احمد نوید امجد ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت قصور نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت قصور کی زیر سر پرستی چھ مختلف محکمہ جات حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سہولیات کاشتکاروں کو پہنچا رہے ہیں اس سلسلہ میں کل موضع مان تحصیل و ضلع قصور میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا جار ہا ہے۔ جس کے انتظامات ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت قصور کر رہے ہیں۔ یوم کاشتکاران میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کے علاوہ ضلع بھر سے کاشتکاران شمولیت کر رہے ہیں۔ محکمہ زراعت لائیو سٹاک۔ اصلاح آبپاشی، مچھلی، جنگلات، تجزیہ اراضی و پانی اور زرعی ترقیاتی بنک قصور کے ضلعی افسران اپنے اپنے محکمہ کی کارکردگی اور سہولیات کے بارے کاشتکاروں کو بتائیں گے۔ نیز مختلف محکمہ جات اپنے محکمہ کے بارے اسٹال بھی لگائیں گے۔