نواز شریف نے کابینہ کا انتخاب میرٹ پر کیا: امجد جاوید
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر خزانہ سینیٹر کامران مائیکل کو وفاقی وزیر برائے پورٹنگ اینڈ شیپنگ، خواجہ سعد رفیق کو وفاقی وزیر ریلوے اور پرویز رشید کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات بننے پر مسلم لیگ (ن) سوئیزر لینڈ کے صدر ومرکزی جنرل سیکرٹری بین المذاہب ہم آہنگی اینڈ امن سوسائٹی پاکستان کے انٹر نیشنل امجد جاوید چودھری کی رہائشگاہ چودھری ہاﺅس نبی پورہ میں اظہار تشکر تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سوئیزر لینڈ کے صدر امجد جاوید چودھری نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک مدبرانہ سوچ قرار دیا اور کہاکہ وفاقی وزراءکا چناﺅ میرٹ پر کیا گیا ہے ملک وقوم کیلئے میاں نواز شریف کی قربانیاں اور کردار کھلی کتاب کی طرح ہے۔