نواز شریف نے لیبر ونگ کے صدر برجیس طاہر کو وزیر بنا کر مزدوروں کے دل جیت لئے ہیں: عبدالمجید کشمیری

10 جون 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی لیبر ونگ کے صدر چودھری محمد برجیس طاہر کے وفاقی وزیر بننے پر لیبرونگ کے ضلعی شیخ عبدالمجید کشمیری نے اپنے آفس میں تمام کارکنوں میں5 من مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر محمد مالک، ملک مجاہد ابرار، سیٹھ محمد یعقوب بھولا، خان شفیق خان، شیخ عبدالوحید، محمد علی کشمیری اور لیبرونگ کے سینکڑوں کارکنوں موجود تھے مسلم لیگ ن لیبرونگ کے ضلعی صدر شیخ عبدالمجید کشمیری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد ہم میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لیبرونگ کے مرکزی صدر کو وفاقی وزیر بناکر مزدوروں کے دل جیت لیے ہیں آئندہ وفاقی بجٹ میں بھی مزدور کو ریلیف دیں گے اور مہنگائی کے جن کو ایک بوتل میں بند کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...