مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کیلئے رات دن کوشاں رہے گی: چودھری محمد الیاس

10 جون 2013

اڈیالہ (نامہ نگار) میاں محمد نواز شریف کو تیسری مرتبہ ریکارڈ ووٹوں سے وزیراعظم اور شہباز شریف کوپنجاب کا وزیراعلی اورچوہدری نثار علی خان کو وزیر داخلہ بننے پر مسلم لیگی رہنما الحاج چوہدری محمدالیاس کی مبارکباد، دیگر کارکنوں نے میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت وزیراعظم بننے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی خدمت کے لئے دن رات محنت کرے گی۔