گجر یوتھ فورم کاہنہ کا اجلاس ضمنی الیکشن میں رانا مبشر کی حمایت کا اعلان

10 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ گجر ےوتھ فورم کا اجلاس چیف آرگنائزر پنجاب عبدالحمید گجر کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔جس میں میاں نواز شریف کو وزیراعظم پاکستان اور میاں شہباز شریف کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔گجر برادری نے حلقہ این اے 129میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار رانا مبشر اقبال کی بھر پور حمائت کا اعلان بھی کیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحمید گجر نے کہا کہ میاں برادران کا اقتدار میں آنا خوش آئند ہے میاں برادران میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ملک و قوم کو موجودہ بھنور سے نکال سکتے ہیں۔