رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد

10 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ٹاﺅن فیروز والا کے صدر طارق محمود ڈار اور سابق تحصیل لیڈی کونسلر رخسانہ طارق ڈار نے مشترکہ بیان میں رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف وزیراعظم نے این اے 132کے ایم این اے رانا تنویر حسین کو وفاقی کابینہ نمائندگی دے ثابت کر دیا ہے کہ ڈویژن سطح پر عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوششیں ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔