پی پی 161 کے ضمنی ا لیکشن کیلئے ملک راشد صدیق کھوکھر یا چودھری گلزار احمد گجر کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

10 جون 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) موضع سلطانکے کے مسلم لیگی رہنماﺅں چودھری امانت علی جٹ ، چودھری سعید احمد گجر، چودھری مظفر جٹ، چودھری بشیر گجر، چودھری دلدار گجر، چودھری نذیر عرف بھولا گجر، چودھری صالح جٹ اور چودھری جاوید اقبال گجر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ قائدین مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں لیگی رہنماﺅں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) پی پی 161حلقہ ملک راشد صدیق کھوکھر اور سابق ناظم سلطانکے چودھری گلزار احمد گجر میں سے کسی ایک کو امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔