پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہونے والا ہے: زبیر احمد ظہیر

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہونے والا ہے، (ن) لیگ کی حکومت کے قیام سے ملک میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، نواز شریف ہی ملک کی سلامتی، خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے اور آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن سے نجات دلانے کے لئے ملک کو ایک سنجیدہ اور جرا¿تمندانہ قیادت کی ضرورت ہے اور آج یہ قیادت میاں نواز شریف نے سنبھال لی ہے جس کے بعد ہم امید کرتے ہیں کہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف تمام بحرانوں پر قابو پا لیں گے اور ملک کی آزادی، سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں گے اور پوری قوم ان کا ساتھ دے گی۔