مبینہ الیکشن دھاندلیوں کیخلاف تحریک انصاف کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ

10 جون 2013

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں اور ناانصافی کے خلاف گذشتہ روز پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ میں خواتین و مرد کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکسان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے کہا کہ جنرل الیکشن میں دھاندلیوں کے ریکارڈ توڑ دئیے گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف افسران کو خریدا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چار حلقوں میں تحریک انصاف کی جیت بنتی ہے اگر وفاقی حکومت ان میں دھاندلی کو مان کر یہ سیٹیں ہمیں دے دیتی ہے تو اس سے مسلم لیگ ن کی حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس موقع پر دیگر رہنما کرامت علی کھوکھر، ظہیر عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔