کامیابی کیلئے اللہ اور رسول کی اطاعت ضروری ہے: پروفیسر خاوربٹ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قرآن ہا¶س سوسائٹی کے مہم پروفیسر قلب بشیر خاور بٹ نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ پر ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی بے چون و چرا اطاعت فرض ہے۔ وہ گذشتہ روز ساندہ اور سمن آباد میں درس قرآن دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا حلال و حرام کا فیصلہ اللہ تعالیٰ کا ہے کسی فرد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اللہ کی حلال کی ہوئی کسی چیز کو حرام اور حرام کی ہوئی چیز کو حلال قرار دیدے۔ انہوں نے کہا جو خرابیاں بنی اسرائیل میں تھیں آج ہماری قوم میں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔ اللہ کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے ان سے بچنے کے لئے تاویلیں پیدا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے اللہ اور رسول کے احکامات پر عمل کرنا ہو گا۔