ڈرون حملوں کیخلاف عملی اقدامات کئے جائیں: ڈاکٹر وسیم
لاہور (ثناءنیوز) امیر جماعت اسلامی پنجاب و نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر بہیمانہ تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہیں اور18کروڑ عوام کا مطالبہ ہے کہ نئی حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کو یقینی بنائے۔ مشرف اپنی کتاب میں خود اعتراف کرچکے ہیں کہ انہوں نے ڈالروں کے عوض سینکڑوں پاکستانیوں کو سی آئی اے کے ہاتھوں فروخت کیا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کے دور حکومت میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 13ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات وصول ہوئیں۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ڈرون حملے بہت ہوچکے اب بند ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری کا احترام ہونا چاہئے۔ نئی حکومت ڈرون حملوں پر روایتی احتجاج اور خانہ پوری کرنے کی بجائے عملاً اقدامات کرے۔