پرنسپل نے غیرقانونی طور پر برطرف کیا چیف جسٹس نوٹس لیں: اساتذہ ایچی سن کالج

10 جون 2013
پرنسپل نے غیرقانونی طور پر برطرف کیا چیف جسٹس نوٹس لیں: اساتذہ ایچی سن کالج

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایچی سن کالج کے برطرف کئے گئے 60ٹیچروں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے برطرفی کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا برطرف ہونیوالے ٹیچروں کا کہنا ہے کہ کالج پرنسپل نے انھیں غیر قانونی طور پر برطرف کیا ہے گذشتہ روز پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے برطرف ہونیوالے ٹیچر میاں آصف ،منظر علی خان ،یوسف کمال نے کہا کہ اساتذہ کو نوٹس دیا گیا اور نہ ہی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا 126سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی زیادہ تعداد میں اساتذہ کو نکالا گیا ہے انھوں نے کہا برطرف کئے جانیوالے اساتذہ میں بہترین استاد کا اعزاز حاصل کرنیوالے اساتذہ بھی شامل ہیں 20سا ل سے زائد عرصے تک تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ بھی نکال دئیے گئے ہیں۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...