پوری قوم روشن پاکستان کیلئے نواز شریف کا ساتھ دے: سید ریاض شاہ

10 جون 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مختصر وفاقی کابینہ کا اعلان خوش آئند ہے، ڈرون حملے امریکہ کی کھلی جارحیت ہیں، دو اسلامی ممالک پاکستان میں اپنی پراکسی وار بند کر دیں۔ پوری قوم روشن پاکستان کے لئے میاں نواز شریف کا ساتھ دے، سرکاری خزانے کو حکام کی بجائے عوام پر خرچ کیا جائے۔ شفاف مالیاتی نظام ملک و قوم کی ضرورت ہے اس لیے ایف بی آر کا قبلہ درست کیا جائے۔ تمام جماعتیں عدم تشدد کی سیاست پروان چڑھائیں اور جیو اور جینے دو کا اصول اپنائیں۔ گڈگورننس سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ نوجوانوں کے ہاتھوں سے کلاشنکوف چھین کر قلم، کتاب تھمانے کی ضرورت ہے۔