وفاقی حکومت ایڈ نہیں ٹرید کو فروغ دے گی: کامران مائیکل

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایڈ پرانحصار کرنے کی بجائے ٹریڈ کوفروغ دے گی۔ وزیراعظم نوازشریف نے ماضی میںجو کشکول توڑ دیا تھا وہ اسے دوبارہ اٹھانے کاتصور بھی کرسکتے۔ ہم اپنے ملک میں دستیاب قدرتی وسائل اورہنر مند افراد کی صلاحیتوں سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔ وفاقی حکومت عنقریب قومی معیشت کوٹیک آف کی پوزیشن میں لے آئے گی۔ وہ مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو کی طرف سے اپنے اعزازمیں ظہرانہ سے خطاب کررہے تھے۔