ایل ڈی اے کے سابق وائس چیئرمین شیخ عبدالرشید انتقال کر گئے

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) ایل ڈی اے کے سابق وائس چیئرمین شیخ عبدالرشی قضائے الہٰی سے ا نتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میسن روڈ پر ان کی رہائش گاہ کے بالمقابل مسجد میں ادا کی گئی اور بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ہوم سیکرٹری شاہد خاں، ایل ڈی اے کے سینئر افسران خالد محمود، رانا ظہیر، توقیر احمد، احمد ممتاز، رانا عثمان، چودھری اکرم، سید ندیم اختر زیدی، وسیم احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔