میاں نواز شریف کی تدبیر سے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی: قیصر محمود

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی تدبیر سے ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔ خادم پنجاب میاں شہباز شریف بھی پنجاب کی تعمیر و ترقی کے ادھورا سفر پھر سے شروع کرنے کیلئے پرجوش ہیں، عوام کا ان سے امیدیں وابستہ کرنا فطری امر ہے۔ ان کا قومی ایجنڈا بجلی بحران، بدعنوانی اور بدامنی سے نجات کا روڈ میپ ہے۔ پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کا خواب عنقریب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔ اب دنیا بھر سے سرمایہ کار پاکستان آنا شروع ہو جائیںگے اورمقامی ہنرمند افراد کو بھی روزگار ملے گا۔