بیگم کوٹ میں تجاوزات کی بھرمار، راہگیروں کا چلنا دشوار

10 جون 2013

فیروز و الا (نامہ نگار) چوک بیگم کوٹ پرتجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔ شہریوں نے ڈی سی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی تجاوزات کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ راوی ٹا¶ن کے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔