توقع ہے نواز شریف اقتدار کو عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ بنائینگے: عرفان مشہدی

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جماعت اہلسنّت ناظم اعلیٰ پیر عرفان مشہدی موسوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین ہے کہ میاں نواز شریف اپنے اقتدار کو عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ بنائیں گے اور ملک میں اسلام کے نفاذ کے ذریعے قوم کو دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔