کاہنہ میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت، لاہور سپلائی ہو رہا ہے

10 جون 2013

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں مضر صحت گوشت کی کھلے عام فروخت، مضر صحت گوشت کاہنہ سے لاہور سپلائی ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے کاہنہ اور گردونواح میں کمزور اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت سرعام فروخت کیا جارہا ہے، جس سے مقامی انتظامیہ رشوت لے کر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہری گوشت کھانے سے مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں، گزشتہ روز صبح گجومتہ روہی نالہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے ایک ریڑھی بان کو روکا جو مضر صحت گوشت کاہنہ سے لاہور لے کر جا رہا تھا جس پر اسے نشتر کالونی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔