حکومت میانمار کے مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرے: مفتی محمد خان

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تمام مکاتب فکر پر مشتمل ملی مجلس شرعی کے مرکزی صدر مفتی محمد خان قادری اور سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین نے کہا ہے کہ ملک میں نظام مصطفےٰ کے نفاذ کے ذریعے سے ان گنت چیلنجز اور مسائل کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اسلام ہی ایک ایسا نظام حیات ہے جس میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ نئی منتخب حکومت ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے اور عوام کے مسائل اورلوڈشیڈنگ، مہنگائی، غربت اوربے روزگاری جیسے خوفناک مسائل قوم نجات دلائے۔ انہوں نے برمی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور اقوام متحدہ کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی پاکستانی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔