شہباز شریف سے اظہار تشکر
مانگا منڈی (نامہ نگار) چودھری محمد حسین گجر سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) لاہور نے ایماندار اور فرض شناس چودھری محمد شفیق گجر کو سی سی پی او لاہور تعینات کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی سے نہ صرف پولیس کلچر کا خاتمہ ہو گا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔