مسلم لیگ ن صنعتی انقلاب برپا کریگی: عثمان تنویر

10 جون 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ رہنما عثمان تنویر بٹ اور نذر خان سواتی نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے شریف برادران پر اعتماد کر کے اپنے لئے خوشی اور ترقی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔ میاں برادران ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ انشااللہ جلد لوڈ شیڈنگ میں کمی آئی گی اور یہ حکومت ملک میں صنعتی انقلاب برپا کرے گی۔ اور جس سے ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور غریب کو 3وقت کی روٹی کھانے کو ملے گی۔