دکانداروں کی من مانیاں، پرائس کنٹرول کمیٹیاں گرانفروشی روکنے میں ناکام

10 جون 2013

فیروز و الا (نامہ نگار) شاہدرہ اور تحصیل فیروز والا میں پرائس کنٹرول ٹیمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول میں ناکام ہو کر ر ہ گئیں۔ انتظامیہ کے نرخ ناموں پر کوئی دکاندار کوئی چیز فروخت نہیں کر رہا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گوشت، سبزیاں اور دودھ وغیرہ مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔