پیپلز پارٹی نے ملک کو صحیح معنوں میں فلاحی مملکت بنانے کی کوشش کی: قاضی احمد سعید
لاہور( خبر نگار) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمدسعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صحیح معنوں میں پاکستان کو جمہوری فلاحی مملکت بنانے کی کوشش کی اور سب جماعتوں سے مفاہمتی پالیسی اپناتے ہوئے جمہوریت کو فروغ دیا۔ پیپلز پارٹی نے جمہوری اداروں کو اتنا مضبوط کر دیا ہے اب نئی حکومت کو عوام کی فلاح کے لئے بھرپور کام کرنے کا موقع ملے گا۔