پاکستان عوامی تحریک کا پری بجٹ سیمینار کل ہو گا
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کل بروز منگل 11بجے دن مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں پری بجٹ سیمینار ہو گا جس میں ملک کے ماہر معیشت دان، دانشور، سیاست دان، صحافی اور دیگر ماہرین اقتصادیات کے ساتھ بجٹ تجاویز دیں گے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لوڈشیڈنگ، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کا اعلان کریں گے۔