حکومت مسلمانوں کے قتل عام پر میانمار اور سری لنکن سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کرے: آفتاب عالم

10 جون 2013

فیروز والا (نامہ نگار) جماعت اسلامی این اے 118 کے امیر آفتاب عالم نے ایک بیان میں میانمار اور سری لنکا میں مسلمانوں پر مظالم کی پرزور مذمت کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلمان حکمران برما اور سری لنکا سے بھرپور احتجاج کریں۔ ان کے سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کریں اور ان سے تجارتی تعلقات ختم کر دیں۔ جماعت اسلامی میانمار کے ظالم و جابر حکمرانوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔