مسلم لیگ (ن) 5 سال میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریگی: خرم دستگیر

10 جون 2013

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے نواز شریف کی ٹیم میدان عمل میں آگئی ہے، لوڈ شیڈنگ سمیت ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے پوری لگن، دیانتداری اورسچی نیت سے کام کیا جائے گا، گوجرانوالہ کے عوام کی دعاﺅں کی بدولت پارٹی قائد کی طرف سے ملنے والی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا، فلائی اوور جیسے کئی میگا پراجیکٹس مستقبل میں بھی گوجرانوالہ کے حصے میں آئیں گے،اگلے پانچ سال میںمسلم لیگ ن عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کے مجبو ر بے بس اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کو مایو سیوں کے گھٹا ٹوپ اندھیروںسے نکا لنے کے لئے دن رات ایک کر دے گی۔