مسلم لیگ ن آئی ایم ایف کے بغیر ہی ملک کو چلائے گی: شوکت عزیز بھٹی

10 جون 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دہشتگردی کے خاتمے کےلئے تمام فریقین کو اعتماد میں لے گی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر قابو پانے کا پلان ترتیب دیدیا ہے انشاءاللہ آئی ایم ایف کے بغیر ہی ملک کو چلایا جائے گا۔