شریف برادران قوم کیلئے روشنی کی کرن ہیں: شرافت علی بھٹی
کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 153کے سینئر نائب صدر شرافت علی بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو الیکشن میں کامےابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف موجودہ حالات میں قوم کے لئے روشنی کی کرن ہیں انشاءاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جلد ہی ملک کو اندھیروں سے نکالنے میں کامےاب ہو جائے گی۔ مشرف کی آمریت کے 11سالہ دور اور پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں کرپشن کے سوا کوئی بھی کام عوام کی بھلائی کے لیے نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو گئیں جنہیں ٹھیک کرنے کے لیے کچھ وقت لگے گا۔