مسلم لیگ ن کی قیادت حلقہ پی پی 161 سے شہزاد نذیر سندھو کو ٹکٹ جاری کرے: پاکستان مزدور محاذ

10 جون 2013

رائے ونڈ(نامہ نگار)پاکستان مزدور محاذ رائے ونڈ کے سینئر عہدیداروں ڈاکٹر محمد طفیل عبداللہ چغتائی ، عبدالغفور بھٹی، میاں شان الٰہی، شیخ محمد اقبال، شیخ محمد ریاض اور محمداکرم چودھری وغیرہ نے مسلم لیگی قیادت سے صوبائی حلقہ پی پی 161کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کیلئے چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ کو امیدوار نامزد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن میں ان کی بھرپور حمائت اور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔