نئی حکومت گوادر پورٹ اور گیس منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائے: عدنان اصغر
لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہو رچودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اور گوادر پورٹ معاہدہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے جس سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی حکومت نے یہ دونوں معاہدے امریکہ کی ناراضگی سے بالاتر ہوکر کئے۔ نئی حکومت ان دونوں منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔