خواجہ سعد رفیق ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے: شیخ انوار الحق

10 جون 2013

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لائرز ونگ پنجاب کے سابق سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق ریلوے کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ڈھانچہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ ٹرینیں بند ہونے سے عوام سفری سہولتوں سے محروم ہیں۔ جو چند ٹرینیں چل رہی ہیں ان میں سہولتوں کا شدید فقدان ہے۔