طالبان پاکستان کے داخلی، امریکہ خارجی دشمن ہے: حامد رضا

10 جون 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ طالبان ہمارے داخلی اور امریکہ خارجی دشمن ہے، سپرپاور امریکہ نہیں اللہ ہے، ڈرون حملے مذمت سے نہیں امریکہ کی مرمت سے بند ہوں گے، طالبانی سوچوں کے توڑ کے لیے صوفیاءکی فکر کو اپنانے کی ضرورت ہے، صوفیاءنے انسانیت سے محبت، پیار اور رواداری کا درس دیا۔ محدثِ اعظم مولانا سردار احمد کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ محدثِ اعظم کا نام اور پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پاکستان اولیاءکا فیضان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محدثِ اعظم پاکستان حضرت مولانا سردار احمد کے سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نئے حکمرانوں کو قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔