لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے چھٹکارا راتوں رات ناممکن ہے: میاں نصر اقبال
لاہور( پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یو سی 117 کے صدر میاں نصر اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کا وعدہ ضرور پورا کریں گے‘ مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بدامنی کے خاتمہ کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔مسائل سے نجات کے لئے ٹھوس اور مضبوط لائحہ عمل کی ضرورت ہے‘ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے راتوں رات چھٹکارا ناممکن ہے لیکن مسلم لیگ (ن) عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔