چیمپئنزٹرافی:پاکستان کی فتح کی بجائے شکست کا تناسب زیادہ ہے

10 جون 2013

لاہور (اےن اےن آئی) چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح کی بجائے شکست کا تناسب زیادہ ہے۔ پاکستان نے 1998ءسے اب تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس میں 16 میچ کھیلے جن میں سے7 میچ جیتے اور 9 میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کا تناسب 43.75 فیصد جبکہ ناکامی کا تناسب 56.25 فیصد ہے۔