چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا دیا

10 جون 2013
چیمپئنز ٹرافی : نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرا دیا

کارڈف (سپورٹس ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو کارآمد ثابت نہ ہوا۔ پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ پریرا صفر، دلشان 2، سنگاکارا 68، جے وردھنے 4، چندی مل صفر، کپتان میتھیوز 9، تھرمانی 9، ٹی سی پریرا 15، ارنگا صفر، لاستھ ملنگا 2 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ہیراتھ 8 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ کائل ملز نے 2، میکلیگن نے 4، نیتھن میکولم نے 2 اور ڈینیئل ویٹوری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا مگر ٹیل اینڈرز نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ کیویز نے ہدف 36.3 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ گپٹل 25، رونچی 7، ولیم سن 16، ٹیلر صفر، فرینکلن 6، کپتان برینڈن میکولم 18، ڈینیئل ویٹوری 5، نیتھن میکولم 32، کائل ملز 3 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ ٹم سا¶تھی 13 اور میکلیگن ایک رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ لاستھ ملنگا نے 4، ارنگا نے 2، ہیراتھ اور دلشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیتھن میکولم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔