رافیل نڈال نے آٹھویں بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک )سپین کے رافیل نڈال نے ہم وطن ڈیوڈ فیررکو شکست دیکر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔نڈال نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت کرنیاریکارڈ بنا دیا۔وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ آٹھ مرتبہ جیتا ہے ۔ نڈال نے فائنل میں ڈیوڈ فیرر کو چھ تین ‘چھ دو اور چھ تین سے شکست دی۔ فرنچ اوپن ٹینس کے مینز فائنل میں دو تماشائی کھیل کے دوران گرا¶نڈ میں آگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرنچ اوپن مینز سنگل کا فائنل رافیل نڈال اور فیڈر کے درمیان کھیلا جا رہا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں تماشائیوں کو گرفتار کر لیا۔ تماشائی خود کو رافیل نڈال کا مداح کہتا رہا۔