انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان‘ معاملات کے لئے لائحہ عمل تیار

10 جون 2013

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ کا اعلان کر دےا۔ پی سی بی کے جاری کردہ شےڈول کے مطابق انڈر19کرکٹ ٹورنامنٹ 18جون سے شروع ہوگا۔ اس حوالے سے اےل سی سی اے کی عبوری کمےٹی کا اجلاس سےد اےزد حسےن کی زےرصدارت منعقد ہو ا جس مےں عبوری کمےٹی کے ممبران کے علاوہ اےسٹ، نارتھ اور وےسٹ زونز کے صدور اور سےکرٹرےز نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کے حوالے سے تمام معاملات کا لائحہ عمل تےار کےا۔ اجلاس مےں تےنوں زونز کے ٹرائلز اور مقام کا تعےن کےا گےا۔ ترجمان کے مطابق اےسٹ زون کے ٹرائلز 11جون سے اےل سی سی اے گراونڈ مےں منعقد ہوں گے۔ سلےکشن کمےٹی ڈاکٹر محمد جمےل، سرفراز احمد اور محمد خورشےد پر مشتمل ہوگی۔ محمد جمےل چےف سلےکٹر ہوں گے محمد اسلام اےسٹ زون کے لئے کوآرڈینیٹر کے فرائض انجام دےں گے۔ وےسٹ زون کے ٹرائلز مورخہ 10جون سے سٹےگ کرکٹ گرا¶نڈ ماڈل ٹا¶ن مےں ہوں گے۔ سلےکشن کمےٹی مےں سےد توقےر شاہ، جاوےد زمان خان اور محمد شعےب ڈار شامل ہےں۔ سےد توقےر شاہ چےف سلےکٹر کا منصب سنبھالےں گے۔ نارتھ زون کے ٹرائلز بھی 11جون سے صبح 9 بجے اتفاق کرکٹ گرا¶نڈ اےل آر سی اے مےں شروع ہوں گے۔ سلےکشن کمےٹی مبشر نذر، اعجاز حسےن اور مقبول حسن پر مشتمل ہوگی۔ مبشر نذر چےف سلےکٹر ہوں گے جبکہ محمد نصےر شہزاد کو کوآرڈےنےٹر مقرر کےا گےا ہے۔ سےد اےزد حسےن، مرزا خورشےد الدےن اور محمد اقبال ان تمام زونوں کے ٹرائلز کی نگرانی کرےں گے اور کسی بھی قسم کی شکاےت کی صورت مےں موقع پر احکامات جاری کرےں گے تاکہ ٹرائلز کے عمل کو صاف شفاف بناےا جا سکے۔