انڈر 16 قومی فٹبال چیمپئن شپ، سندھ نے گلگت بلتستان کو شکست دیدی

10 جون 2013

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی قومی انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں سندھ نے گلگت بلتستان کو شکست سے دوچار کر دیا۔ ایبٹ آباد میں کھیلی جا رہی چیمپئن شپ میں گذشتہ روز سندھ اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں سندھ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے سات گول سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے منیر احمد نے تین، سفیر نے دو جبکہ ایم عدنان اور خلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ گلگت بلتستان کی جانب سے واحد گول کاشف نے کیا۔ ایبٹ آباد میں جاری انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ میں گذشتہ روز دوسرا میچ پنجاب اور میزبان ایبٹ آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔