قومی ٹیم ساﺅتھ ایشین انڈر 16 باسکٹ بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی

10 جون 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کی جونیئر ٹیم فنڈز ملنے کی صورت میں ہی ساﺅتھ ایشین بوائز انڈر 16 باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل (ر) نسیم بٹ نے بتایاکہ ساﺅتھ ایشین باسکٹ بال چیمپئن شپ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں منعقد ہوگی۔ پاکستانی جونیئر ٹیم کی شرکت گرانٹ سے مشروط ہے اگر بروقت فنڈز مل گئے ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے بہت جلد باصلاحیت کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ کیلئے مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کسی بھی ملک کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔