نیشنل گیمز، باسکٹ بال مقابلوں میں مرد و خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی
اسلام آباد (اے پی پی) رواں ماہ اسلام آباد میں ہونے والے 32 ویں نیشنل گیمز میں ہونے والے باسکٹ بال مقابلوں میں مرد و خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق مینز مقابلوں میں پاکستان آرمی، ایچ ای سی، واپڈا، ایئر فورس، فاٹا اور اسلام آباد جبکہ خواتین مقابلوں میں ایچ ای سی، واپڈا، پنجاب، سندھ، ریلوے اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ 32 نیشنل گیمز 28 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔