نیشنل بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 13 جون سے شروع ہوگی

10 جون 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے نیشنل بیچ نیٹ بال چیمپئن شپ 13 جون سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی، نیوی، پولیس، ایئر فورس، ایچ ای سی، واپڈا، ریلوے، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ دو روزہ ایونٹ 14 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔